16 مئی ، 2012
لاہور … الیکشن کمیشن پنجاب نے حلقہ پی پی 243 ڈیرہ غازی خان کے ضمنی انتخاب میں حسام الدین خان کھوسہ کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب نے ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 243 میں ضمنی انتخاب کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 243 ڈیرہ غازی خان سے مسلم لیگ ن کے حسان الدین کھوسہ کامیاب قرار پائے ہیں۔