پاکستان
05 اگست ، 2015

لاہور سمن آباد: مبینہ پولیس مقابلہ ڈاکو ہلاک ،ساتھی فرار

لاہور سمن آباد: مبینہ پولیس مقابلہ ڈاکو ہلاک ،ساتھی فرار

لاہور......لاہور کے علاقے سمن آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق 2 ڈاکو سمن آباد پکی ٹھٹھی کے علاقے میں شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی، جس پر ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر فائر نگ کردی ،جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا ۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :