05 اگست ، 2015
پشاور......پشاور پولیس نے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ڈیڑھ سو کےقریب مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے، غیر قانونی طور پر مقیم 8 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ سرچ آپریشنز متھرا، چمکنی اور بھانہ ماڑی کے علاقوں میں کئےگئے، جس دوران 8 افغان باشندوں سمیت ڈیڑھ سو کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن کے قبضہ سے 27 پستول ، 4 رائفلز اور 1 شارٹ مشین گن برآمد ہوئی۔ مشتبہ افراد کو متعلقہ تھانے منتقل کرکے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔