پاکستان
05 اگست ، 2015

زیارت : باراتیوں کی بس کو حادثہ ،5افراد جاں بحق،30زخمی

زیارت : باراتیوں کی بس کو حادثہ ،5افراد جاں بحق،30زخمی

زیارت ......بلوچستان کے ضلع زیارت میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 5 افراد ہلاک اور خواتین اور بچوں سمیت 30افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ زیارت کے علاقے کواس میں پیش آیا اورتیز رفتاری کے باعث کوئٹہ سے دکی جانیوالی باراتیوں کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔زخمیوں کو کواس ا سپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی کوئٹہ منتقلی کیلئے ا یمبو لینس روانہ کردی گئی ہیں ۔

مزید خبریں :