05 اگست ، 2015
اسلام آباد ......پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے پارلیمان کے فیصلوں پر مہر لگائی،ریاست اور نظام کا مضبوط ہونا ملک کے لیے بہتر ہے،پارلیمنٹ کی ایک دو تقریروں نے باہر لگے مجمع کو ختم کردیا ، یہی پارلیمنٹ کی طاقت ہے ،وزیراعظم کی طرف سے پی ٹی آئی کی ڈی سیٹنگ کے فیصلے قبول نہ کرنےکی بات خوش آئند ہے ۔قومی اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کے استعفے منظور نہ کیے جانا حکومت کا اچھا جذبہ ہے،ایم کیوایم اور جے یو آئی بات کو سمجھیں اورتحریک انصاف کو ایوان میں لے آئیں۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ سیاست میں بالغ النظری کا مظاہرہ کرنا چاہیے،عمران خان کے پاس مستقل کی کوئی پالیسی نہیں ۔ان کا کہناتھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتیں کام کررہی ہیں،وہ وقت گزرگیا جب ہم ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچا کرتے تھے،حکومت کو ہرمعاملے میں فراغ دلی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔