پاکستان
05 اگست ، 2015

ہائیکورٹ کاسندھ میں چنگ چی رکشوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم

 ہائیکورٹ کاسندھ میں چنگ چی رکشوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم

کراچی ......سندھ ہائیکورٹ نے چنگ چی رکشوں کو اہم شاہراہوں پر چلنے کی پابندی عائد کرتے ہوئے حکم امتناع ختم کردیا ہے۔عدالت نے روٹ پرمٹ،رجسٹریشن اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والے رکشوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیاہے۔سندھ ہائیکورٹ میں چنگ چی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے چنگ چی رکشوں پر پابندی کیخلاف حکم امتناع ختم کردیا۔عدالت نے روٹ پرمٹ، رجسٹریشن اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیرچلنے والے موٹر سائیکل چنگچی رکشوں کیخلاف کارروائی کا حکم بھی دیدیا۔عدالت نے ہدایت کی کہ غیرقانون رکشوں پر جرمانےعائد کیے جائیں، چالان کیا جائےاور رکشے بند کیے جائیں ۔ ہرمہینے عدالت میں کارروائی سے متعلق رپورٹ دی جائے ۔عدالتی فیصلہ پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ عدالت میں 2 ہفتوں میں جمع کرائی جائے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے مارچ 2014 ءمیں چنگچی رکشہ کوغیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان پابندی عائد کی تھی لیکن چنگچی رکشہ مالکان نے حکومتی فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کرکے حکم امتناع حاصل کرلیا تھا۔

مزید خبریں :