پاکستان
16 مئی ، 2012

کوہاٹ: ایم این اے خورشید بیگم پر حملہ، 2 افراد جاں بحق، شوہر سمیت 3 زخمی

کوہاٹ: ایم این اے خورشید بیگم پر حملہ، 2 افراد جاں بحق، شوہر سمیت 3 زخمی

کوہاٹ … رکن قومی اسمبلی خورشید بیگم کے قافلے پر قاتلانہ حملہ ہواہے جس میں ان کے شوہر سعید شاہ بخاری سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 افراد چل بسے۔ پولیس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی رکن قومی اسمبلی خورشید بیگم پر کوہاٹ کے علاقے شیخان میں قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خورشد بیگم کے شوہر سعید شاہ بخاری سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے تاہم رکن قومی اسمبلی حملے میں محفوظ رہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے 5 افراد میں سے 2 چل بسے۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال کوہاٹ منتقل کردیا گیا جبکہ سعید شاہ بخاری کو پشاور منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کردی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد اے این پی کے کارکن ہیں ۔ رکن قومی اسمبلی خورشید بیگم کے زخمی ہونے والے شوہر سعید شاہ بخاری اے این پی ضلع کوہاٹ کے صدر ہیں۔

مزید خبریں :