16 مئی ، 2012
سوات … پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ حکومت عوام کے ساتھ مخلص ہوتی تو ملک میں بجلی کی خود ساختہ لوڈشیڈنگ 2 گھنٹوں میں ختم کرسکتی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنگوٹہ سوات میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اگر حکومت نے نیٹو سپلائی غیر مشروط طور پر بحال کی تو قوم کی توہین ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ملک کے آئینی نہیں بلکہ قابض وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک موجودہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے دیوالیہ ہوچکا ہے،موجو دہ حکمرانوں سے عوام تنگ آچکے ہیں، ملک کو بحرانوں سے مسلم لیگ ن ہی نکالے گی۔