06 اگست ، 2015
نوٹنگھم...........انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 5میچوں پر مشتمل ایشز ٹیسٹ سیریز کا چوتھا ٹیسٹ آج سے ٹرینٹ بریج، نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستان وقت کے مطابق دوپہر 3بجے شروع ہوگا۔ انگلینڈ میں جاری ایشز سیریز میں انگلش ٹیم کو کینگروز ٹیم پر 1-2کی برتری حاصل ہے۔ آج کے میچ میں جیمز اینڈرسن کی شرکت ان فٹ ہونے کے باعث مشکوک ہے، ان کی جگہ مارک وڈ کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔