انٹرٹینمنٹ
06 اگست ، 2015

تھرلر سے بھرپور امریکن فلم’’کوپ کار‘‘کے نئے کلپس جاری

تھرلر سے بھرپور امریکن فلم’’کوپ کار‘‘کے نئے کلپس جاری

ہالی وڈ..... تھرلر اور ایڈونچر سے بھرپورامریکن فلم کوپ کا رکے نئے کلپس جاری کردیئے گئے ہیں۔جان واٹز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 10سال کی عمر کے دو بچوں کے گرد گھومتی ہے جو ویرانے میں کھڑی ایک پولیس کار کو لاوارث سمجھ کر ایڈونچر کیلئے نکل پڑتے ہیں لیکن کچھ ہی دیر بعد ایک مصیبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں کیون بیکون اور شیا وگھم کے علاوہ کیمرین مینہیم ،جیمز فریڈسن اور ہیز ویل فورڈ شامل ہیں۔سیم بسبی اور اینڈریو کورٹچیک کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم اوڈیکس فلمز کے بینر تلےکل سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :