16 مئی ، 2012
لاہور … پولیس نے لاہور میں محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین پر کامیاب مذاکرات کے باوجود سیکریٹریٹ خالی نہ کرنے پر لاٹھی چارج کیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین مطالبات کے حق میں مظاہرے کیلئے سول سیکریٹریٹ کے سامنے جمع ہوگئے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ محکمہ بہبود آبادی کو محکمہ صحت میں ضم نہ کیا جائے اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔ مظاہرین کی بڑی تعداد سیکریٹریٹ میں داخل ہوگئی اور چیف سیکریٹری کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔ سیکریٹریٹ خالی نہ کرنے پر پولیس نے ملازمین پر لاٹھی چارج کیا اور متعدد کو گرفتار کرلیا۔ کمشنر اور ڈی سی او لاہور نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور ان کے مطالبات حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔