06 اگست ، 2015
کراچی......پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو دباؤ میںکھیلنا سیکھنا ہےتو بھارت سے مستقل طور پرمیچز کھیلنے ہوں گے۔ اسٹار کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان ٹیم آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کا مستقل طور پر دورہ کرتی تھی وہاں جیتنے کیلئے زور لگانا پڑتا تھا جس سے کھلاڑی سیکھتے بھی تھے اور اُنہیں دباؤ میں کھیلنا بھی آتا تھا، بھارت کے ساتھ میچز میں بھی یہی ہوتا ہے، روایتی حریف کے خلاف کھیل کرکھلاڑی جو تجربہ حاصل کرتے ہیں اُس کا کوئی متبادل نہیں بھارت کے ساتھ کرکٹ مستقبل بنیادوں پر ہونی چاہئے، یونس خان کے بارے میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ وہ اور محمد یوسف تو دس ہزاررنز کا سنگ میل عبور نہیں کرسکے لیکن یونس خان کو یہ کارنامہ ضرور انجام دینا چاہیے۔