پاکستان
16 مئی ، 2012

نوابشاہ: جلسے کے دوران اسٹیج گرگیا، صدر زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور زخمی

نوابشاہ: جلسے کے دوران اسٹیج گرگیا، صدر زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور زخمی

نوابشاہ … صدر زرداری کی ہمشیرہ اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کے جلسے کے دوران اسٹیج گر گیا، فریال تالپور معمولی زخمی ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق نوابشاہ میں صدر زرداری کی ہمشیرہ اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کے جلسے کا اسٹیج گر گیا۔ اسٹیج گرنے کے واقعے میں فریال تالپور معمولی زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امداد دینے کیلئے سابق صوبائی وزیر سید شوکت شاہ کے گھر منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جلسے کے دوران اسٹیج پر بیٹھے دیگر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی محفوظ رہے۔

مزید خبریں :