انٹرٹینمنٹ
06 اگست ، 2015

اینی میٹڈ کامیڈی فلم ’’نارم آف دا نارتھ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری

اینی میٹڈ کامیڈی فلم ’’نارم آف دا نارتھ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری

نیویارک.......شرارتی ریچھ اور اس کے دوست نیویارک پہنچ گئے،ہالی ووڈ کی اینی میٹڈکامیڈی فلم" نارم آف دی نارتھ"کا پہلاٹریلر منظرِ عام پر آگیا۔فلم آئندہ سال15جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔ہالی ووڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی کمپیوٹر اینی میٹڈتھری ڈی فلم "نارم آف دی نارتھ "کا پہلاٹریلرجا ری کر دیا گیا ہے۔ ٹریور وال کی ہدایت کاری میں بننے والی اس کامیڈی فلم کہانی ایک ایسے دیوہیکل قطبی ریچھ ( پولر بیئر) کے گِرد گھوم رہی ہے جسے اس کے گھر سے بے دخل کر دیا جاتاہے اور وہ اپنے تین دوستوں کے ہمراہ سفر کرتے ہوئے نیو یارک سٹی پہنچ جاتا ہے۔ کین کیٹسوموٹو، نکو لس اٹلان اوراسٹیون روزن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس کامیڈی فلم کے اینی میٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی ووڈ اداکارروب سیچنیڈر، ہیتھرگراہم، کوم مینی، گیبریئل ایگلیسیاس،بِل نیگی، مائیکل میک اہلاٹن ، کین جیونگ اور لیوریٹا ڈیوائن کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔ شرارتی پولر بیئر اور اس کے دوستوں کی غیر معمولی دوستی پر مبنی کامیڈی سے بھرپور یہ ایڈونچر فیملی ڈرامہ فلم لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت آئندہ سال15جنوری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

مزید خبریں :