کھیل
06 اگست ، 2015

وسیم اکرم پرحملہ کیس میں پولیس کوملزم کاسراغ نہیں مل سکا

وسیم اکرم پرحملہ کیس میں پولیس کوملزم کاسراغ نہیں مل سکا

کراچی.......لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم پر حملہ کیس میں پولیس کو تاحال ملزم کا سراغ نہیں مل سکا، وسیم اکرم کی جانب سے دیا گیا کار کا نمبر بھی غلط نکلا ۔ نہ ہی فارنزک حکام کے پاس تجزیہ کے لیے کوئی خول اور گاڑی بھیجی گئی۔سابق کرکٹر وسیم اکرم پر حملہ کیس میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔فارنزک حکام کے مطابق گولی کا کوئی خول اور گاڑی ابھی تک فارنزک ڈویژن کو تجزیہ کے لیے نہیں دیے گئےجبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق وسیم اکرم کے گاڑی پر گولی کا کوئی نشان نہیں ملااورگزشتہ روز تحویل میں لی گئی گاڑی کو پولیس نے کلئیر کردیا تھا۔ پولیس نے وسیم اکرم کی جانب سے دیئے گئے کار کے نمبر کی مدد سے گاڑی تلاش کی تو پتا چلا کہ کار تو ایک سال سے گھر میں ہی کھڑی ہے اور کار کا مالک عزیر احمد ملک سے باہر ہے، جس کے بعد پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے افراد کو رہا کردیا۔وسیم اکرم پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی کار کا رنگ سفید تھا لیکن جو کار پولیس نے ڈھونڈی اس کا رنگ سرخ ہے۔پولیس نے تفتیش کے بعد وسیم اکرم کی جانب سے دیئے گئے کار کے نمبر کو غلط قرار دے دیا ۔ پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی بغورجائزہ لیا گیا لیکن فوٹیج میں کار کا نمبر واضح طور سے نظر نہیں آ رہا۔

مزید خبریں :