06 اگست ، 2015
کراچی.......وسیم اکر م کے ساتھ کل کراچی میں جو واقعہ پیش آیا تھا، اس کےبارے میں انھوں نے پولیس کو بیان قلم بند کروادیا ہے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کارساز روڈ پر ایک گاڑی میں سوار2 افراد نے ان کے ساتھ ہاتھاپائی کی، تیسرے شخص نےگاڑی سے اترکے مجھے پہچانا، تیسرے شخص ہی نے پستول نکال کر زمین کی طرف گولی چلائی، پھر کار میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔ وسیم اکرم نے آج جیونیوز سے خصوصی گفتگو کی، ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد ڈر کر گھر بیٹھنے والا نہیں، میری زندگی کا اصول یہ ہے کہ جو ڈر گیا وہ مر گیا۔