16 مئی ، 2012
اسلام آباد … پاکستان میں برطانیہ، آسٹریلیا اور فرانس کے سفارتخانوں کو مشکوک پیکٹس موصول ہوئے ہیں جن میں زہریلا مواد موجود ہے جبکہ پیکٹ میں موجود خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ نیٹو سپلائی بحال نہ کی جائے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں برطانیہ، آسٹریلیا اور فرانس کے سفارتخانوں کو مشکوک پیکٹس موصول ہوئے ہیں جن میں کالے رنگ کا زہریلا پاوٴڈر موجود ہے جس کی مقدار 5 گرام کے قریب ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زہریلے مواد کے ساتھ موصول ہونے والے خط میں لکھا گیا ہے کہ نیٹو سپلائی بحال نہ کی جائے۔ ذرائع کے مطابق مشکوک پیکٹس سے ملنے والا پاوٴڈر دھماکہ خیز مواد نہیں ہے، مشکوک پاوٴڈر کو لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا جائے گا جبکہ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔ دوسری جانب برطانوی ہائی کمیشن نے مشکوک پیکٹ ملنے کی تصدیق کردی ہے ۔ برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ مشکوک پیکٹ ملا ہے لیکن یہ خطرناک نہیں ہے اور اسے مزید تحقیق کیلئے بھجوادیا گیا ہے۔