07 اگست ، 2015
لاہور........سوئی ناردرن گیس پائپ لائن نے پنجاب بھر میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ یہ گیس سٹیشن 30 جولائی سے بند تھے ۔ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو آج شام 6 بجے سے سی این جی بحال کر دی جائے گی ۔سوئی ناردرن گیس پاپ لائن کے مطابق پنجاب بھر میں سی این جی کی فراہمی تاحکم ثانی جاری رہے گی ، واضع رہے کہ پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز 30 جولائی سے بند ہیں ۔