پاکستان
16 مئی ، 2012

خیبر پختونخوا: 4 ڈویژنوں میں اسلحہ تیاری اور فروخت کی چھان بین کا فیصلہ

خیبر پختونخوا: 4 ڈویژنوں میں اسلحہ تیاری اور فروخت کی چھان بین کا فیصلہ

پشاور … خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 4 ڈویژنوں میں اسلحہ تیار اور فروخت کرنے والوں کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق صوبائی کابینہ کے فیصلے کے تحت غیر قانونی اسلحہ کی تیاری اور کاروبار پر قابو پانے کیلئے ایک حکمت عملی وضع کی گئی ہے جس کے تحت کوہاٹ، ملاکنڈ ، بنوں اور ہزارہ کے کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 21سے 27 مئی تک اپنی حدود کے اندر ہتھیار بنانے اور کاروبار کرنے والوں کی مکمل چھان بین کریں۔ معائنہ ٹیموں میں کمشنر آفس کا نمائندہ، متعلقہ ریجن کا پولیس افسر، ڈی سی او اور محکمہ داخلہ کا افسر شامل ہوگا۔ معائنہ ٹیم میں گریڈ 17 اور اس سے زائد گریڈ کے افسران شامل ہوں گے۔ معائنہ ٹیموں کو اپنی رپورٹ 5 جون تک محکمہ داخلہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :