پاکستان
07 اگست ، 2015

ننکانہ صاحب کی سکھ طالبہ کی میٹرک امتحانات میں نمایاں کامیابی

ننکانہ صاحب کی سکھ طالبہ کی میٹرک امتحانات میں نمایاں کامیابی

راولپنڈی.......ننکانہ صاحب کی سکھ طالبہ من بیر کور نے میٹرک کے امتحان میں ایک ہزار پینتیس نمبر لے کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سکھ برداری میں اتنے نمبر حاصل کرنے والی پہلی طالبہ من بیر سروں کی بھی پکی ہے۔ پاکستان کی اس بیٹی نے لاہور بورڈ میں ایک ہزار پینتیس نمبر لے کر نہ صرف اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کیا، بلکہ اپنی برادری میں بھی نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ من بیر قومی اور ملی جذبے سے سرشار ہے اور ڈاکٹر بننا چاہتی ہے ، مسیحا بن کر ملک وقوم کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔لاڈلی بیٹی کی صلاحیتوں پر اس کے بابا کو بھی فخر ہے۔ کہتے ہیں بڑی ہونہار ہے میری بیٹی۔ من بیر اپنی سہیلیوں کے ساتھ سکھ مذہبی کلام یا کیرتن بھی گاتی ہے۔گوردوارہ ننکانہ صاحب کے گرنتھی پریم سنگھ کی بیٹی من بیر کور چار بھائی بہنوں میں سب سے بڑی ہے اور تعلیمی میدان میں ہی آگے نہیں، بلکہ آواز بھی اتنی سریلی کہ جو سنے، جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوجائے۔

مزید خبریں :