16 مئی ، 2012
کراچی…ڈاکٹر خلیل چشتی اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے ہیں ۔کراچی ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ،استقبال کرنے والوں میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر خان غوری بھی موجود ہیں۔ڈاکٹر خلیل کی آمد کے موقع پر ان کی رہائش گاہ واقع شمالی ناظم آباد میں چراغاں کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر چشتی کا گھر پہنچنے شاندار استقبال کیا جائے گا۔خلیل چشتی کراچی ایئر پورٹ سے اپنی رہائش گا ہ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں ۔