کھیل
08 اگست ، 2015

ایشز ٹیسٹ: آسٹریلیا پر پھرشکست کے بادل منڈلانے لگے، 7وکٹوں پر 241رنز

ایشز ٹیسٹ: آسٹریلیا پر پھرشکست کے بادل منڈلانے لگے، 7وکٹوں پر 241رنز

نوٹنگھم........انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 5میچوں پر مشتمل ایشز ٹیسٹ سیریز کا چوتھا میچ ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں جاری ہے۔ میچ میں آسٹریلیوی ٹیم پر ایک بار پھر شکست کے بادل منڈلا رہے ہیں، جہاں ٹیم کو ممکنہ اننگز سے شکست کا سامنا ہے ، جس سے بچنے کے لیے ٹیم کو مزید 90رنز درکار ہیں، جبکہ انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ اور ایشز ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے صرف 3وکٹیں درکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میچ میں دوسرے روز کے اختتام پر کینگروز ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 241رنز اسکور کرلیے ہیں، ٹیم کی جانب سے اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور کرس راجرز نے نصف سنچریاں اسکور کیں، ان دونوں کے آئوٹ ہونے کے بعد ٹیم کا کوئی بیٹسمین انگلش بولنگ کا سامنا نہ کرسکا، تاہم انگلش ٹیم کی جانب سے بین اسٹوکس نے 35رنز کے عیوض 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اس سے پہلے انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 60رنز کے جواب میں 9وکٹوں پر 391رنز کے اسکور پر اننگز ڈکلیئر کردی، انگلش ٹیم کی جانب سے جوروٹ130رنز کے ساتھ اور جونی بیرسٹو74رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کینگروز بالرز کی جانب سے مچل اسٹارک نے 111رنز کے عیوض 6وکٹیں حاصل کیں۔ میچ جیتنے کی صورت میں انگلینڈ ایشز سیریز پر ایک بار پھر قابض ہوجائے گی۔

مزید خبریں :