08 اگست ، 2015
ہرارے.........زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 3میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو 38رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2سے اہنے نام کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میچ میں زمبابوین ٹیم نے ٹاس جیت کر کیوی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تو کیوی ٹیم نے مقررہ 50اوورز میں مخالف ٹیم کو 6وکٹوں کے نقصان پر 274رنز کا ہدف دیا، کیوی ٹیم کی جانب سے کین ولیمسن نے90 رنز اسکور کیے، جبکہ زمبابوین بالرز کی جانب سے گریم کریمر نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں زمبابوے 235رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، ٹیم کی جانب سے سین ولیمز اور ہیملٹن ماساکاڈزا نے نصف سنچریاں اسکور کیں، تاہم کیوی بالرز کی جانب سے مچل مکیلیگن نے 3وکٹیں حاصل کیں۔