پاکستان
16 مئی ، 2012

سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ

سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد … سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، دادو 47 ڈگری کے ساتھ گرم ترین مقام رہا۔ دوسری جانب بعض علاقوں میں اگلے 24گھنٹوں میں مزید بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں درجہ حرارت 44 ڈگری سے بڑھ گئے۔ موہنجو داڑو، نوابشاہ، بہاولنگر میں درجہ حرارت 46 ڈگری، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ اور سبی میں 45 رہا۔ پشاور میں 35، کراچی 34، کوئٹہ 32، گلگت 30 اور مری 25 میں درجہ حرارت 25 ڈگری رہا۔ اگلے 24 گھنٹوں میں بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا،کشمیر ، گلگت بلتستان، ڈی جی خان، مکران، لاڑکانہ، سکھر ڈویژن اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواوٴں کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔

مزید خبریں :