پاکستان
16 مئی ، 2012

کراچی: فائرنگ، دستی بم حملہ اور دیگر واقعات میں 6 افراد جاں بحق

کراچی: فائرنگ، دستی بم حملہ اور دیگر واقعات میں 6 افراد جاں بحق

کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، دستی بم حملہ اور پرتشدد واقعات میں 6ا فراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے گلشن مزدور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سعید اور مجیب نامی افراد ہلاک ہو گئے، مقتولین کی لاشوں کو پولیس کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل بلدیہ کے علاقے نمبر 3 سے ایک شخص کی لاش ملی، مقتول کو اغواء کے بعد تشدد کر کے سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے تاہم مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق ملیر کالا بورڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، مقتول کی شناخت خورشید اقبال کے نام سے ہوئی جو سابق یوسی ناظم بھی تھے۔ قائدآباد میں نیشنل ہائی وے پْل سے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے چائے خانے کو دستی بم پھینک کر نشانہ بنایا جس سے قریبی ریسٹورنٹ کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے سے ایک بچے سمیت 8افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں دوران علاج ایک زخمی دم توڑ گیا۔ بعدمیں واقعے کے خلاف دکانداروں نے احتجاج کیا جبکہ مشتعل افراد نے کاروبار بند کرادیا۔ اورنگی ٹاوٴن سیکٹر 15 میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص حسنین ملک ہلاک ہوگیا۔ مقتول ایک سیاسی جماعت کا کارکن تھا۔

مزید خبریں :