پاکستان
16 مئی ، 2012

بنوں جیل حملہ: خیبر پختونخوا میں کئی افسران کے تبادلے کردیئے گئے

بنوں جیل حملہ: خیبر پختونخوا میں کئی افسران کے تبادلے کردیئے گئے

پشاور … بنوں جیل پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے کئی افسران کے تبادلے کردیئے، عاطف الرحمان ڈی سی او بنوں مقرر اور بنوں جیل کے سپرنٹنڈنٹ عثمان علی اور ڈی سی او بنوں ظاہر شاہ کو او ایس ڈی بنادیا گیا۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بنوں جیل پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کئے جانے کے بعد صوبائی کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں کئی افسران کے تبادلے کردیئے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق عاطف الرحمان کو ڈی سی او بنوں مقرر کردیا گیا جبکہ حملے کے وقت بنوں جیل کے سپرنٹنڈنٹ عثمان علی اور ظاہر شاہ کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اے آئی جی جیل خانہ جات شاہ سلمان کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں امریکا سے واپس بلالیا گیا ہے۔

مزید خبریں :