پاکستان
16 مئی ، 2012

نیٹو سپلائی کی بحالی: یکطرفہ فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا، مشاہد اللہ خان

نیٹو سپلائی کی بحالی: یکطرفہ فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا، مشاہد اللہ خان

اسلام آباد … مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے بارے میں یک طرفہ فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا اور اگر ملکی مفاد کے منافی فیصلہ ہوا تو عوام سے مل کر بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان میں سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نیٹو سپلائی کی بحالی سے قبل قومی قیادت کو اعتماد میں لے اور اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت پارلیمنٹ کی قرار دادوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ امریکی ڈالرز اور امدادی رقم پاکستان کی خود مختاری اور ملکی وقار کا نعم البدل نہیں ہو سکتے۔

مزید خبریں :