16 مئی ، 2012
لاہور …پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر ناصر جمشید انگلی میں فریکچر ہو گیا،وہ دورہ سری لنکا میں ملک کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا ،لیکن اوپننگ بیٹسمین ناصر جمشید بائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کے باعث دورہ سری لنکا سے باہر ہو گئے،ڈاکٹرز نے انہیں چھ ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے،انہیں سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منتخب کیا گیا تھا،پی سی بی نے تاحال ان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا ۔دریں اثناء پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا ہے کہ کھلاڑیو ں کے فٹنس ٹیسٹ لیئے تھے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا،آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کا واقعہ افسوس ناک ہے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واٹمور نے کہا کہ جب تک وہ آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے وابستہ تھیاسپاٹ فکسنگ کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا،کوچ کا کہنا تھا کہ دورہ سری لنکا کی تیاری کو حتمی شکل دے رہے ہیں لاہور میں شدید گرمی بھی دورہ کے لیے مدد گار ثابت ہو گی،انہوں نے کہا کہ تینوں فارمیٹ کے لیے الگ الگ ٹیمیں بنانا اچھا اقدام ہے۔