16 مئی ، 2012
اسلام آباد…سارک کے نئے سیکریٹری جنرل احمد سلیم نے دفتر خارجہ اسلام آباد میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کی اور سارک تنظیم کو مزید بہتر اور فعال بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سارک ممالک کے ساتھ تعاون کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے سارک ویز ا کے اجراء کی حمایت کی اور کہا کہ اس سے سارک ممالک کے باشندے نا صرف قریب آئیں گے، بلکہ خطے سے انکی دلچسپی اور محبت میں بھی اضافہ ہوگا۔