16 مئی ، 2012
کراچی …سندھ کے وزیر ماہی گیری زاہد بھرگڑی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نفسیاتی مریض ہوگئے ہیں اور کوئی بھی شہید بے نظیر بھٹو کا نام لیے بغیر سندھ میں سیاست نہیں کرسکتا۔ کراچی میں پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زاہد بھڑ گڑی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہی شہید بے نظیر بھٹو پر مقدمات بنائے ہیں اوراب وہ بی بی شہید کا نام لے کر سندھ میں سیاست کرنے کی کوشش کی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، ملک چھوڑ کر بھاگنے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔ سندھ میں چند سو لوگوں کو جمع کرکے اسے بڑا جلسہ قرار دینے والوں کو شرم آنی چاہیے۔