پاکستان
16 مئی ، 2012

خورشید بیگم پر دہشت گردوں کا حملہ بزدلانہ فعل ہے،اسفندیارخان ولی

پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار خان ولی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کی ایم این اے خورشید بیگم پر دہشت گردوں کا حملہ بزدلانہ فعل ہے،اس طرح کی کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ ایک بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار خان ولی نے کہا کہ خورشید بیگم پر حملہ صرف اے این پی سے وابستگی کی وجہ سے کیا گیا، لیکن ان کی جماعت دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں، ان دہشت گردوں کے لئے نرم گوشہ رکھنے والی سیاسی جماعتیں اپنی پالیسی پر نظر ثانی کریں۔ اسفندیار خان ولی نے کہا کہ دہشت گرد ملک اور قوم کو تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ ہر محاذ پر ناکام ہوں گے۔

مزید خبریں :