11 اگست ، 2015
اسلام آباد........سعودی کمپنی منصور المسعد نے 2ارب 49کروڑ 62لاکھ روپے کی بولی دیکر نیشنل پاورکنسٹرکشن کارپوریشن خرید لی۔ موجودہ حکومت کی یہ پہلی نجکاری ہے ۔وزارت پانی وبجلی کی زیر نگرانی چلنے والی این پی سی سی کے لیے تین کمپنیوں نے بولی میں حصہ لیا ۔ نجکاری کے عمل کی نگرانی نجکاری کمیشن کے چیرمین محمد زبیر نے کی۔ انھوں نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ این پی سی سی کی قیمت اچھی لگائی گئی ہے ، پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے ، 6 سات مہینے میں اسٹیل مل اور پی آئی اے کی بھی نجکاری کریں گے کیونکہ یہ ادارے خسارے میں جارہے ہیں۔