پاکستان
11 اگست ، 2015

زاہد حامد کی زیرصدارت انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

زاہد حامد کی زیرصدارت انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد......انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے صدر زاہد حامد کی زیرصدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ تحریک انصاف کے ارکان بھی انتخابی اصلاحات کی ذیلی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں زاہد حامد کا کہنا تھا کہ نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ حاصل کرتے ہی ووٹرکا نام انتخابی فہرست میں شامل ہوجائے گا،شناختی کارڈ بنتے وقت ووٹر کومستقل یا عارضی پتے پر ووٹ رجسٹرکرانے کا آپشن دیا جائے گا،کمیٹی نے تمام انتظامی فیصلوں کا اختیار چیف الیکشن کمشنرکو دینے کی سفارش کردی ہے، چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں اس سے قبل بے اختیار ہونے کا تصور تھا۔

مزید خبریں :