12 اگست ، 2015
راولپنڈی.......آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارت نے گزشتہ رات سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ۔پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق فائرنگ باغ، کیلر اور کوٹلی کے نزدیک نکیال سیکٹر پرکی گئی،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔