پاکستان
13 اگست ، 2015

ایم کیوایم کےتحفظات دور کئے جائیں،خورشیدشاہ

ایم کیوایم کےتحفظات  دور کئے جائیں،خورشیدشاہ

اسلام آباد......اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی اسپیکرکوایم کیوایم کےاستعفوں پرجلد بازی نہ کرنیکی تجویزدی ہے ان کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کےتحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائےایم کیو ایم کے استعفے افسوسناک ہیں،انہیں ایوان سےنہ جانےدیاجائے۔قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم تسلیم کرتی ہے کہ جمہوریت ہی مسائل کاحل ہے ،ایم کیوایم کےپاس کراچی اورسندھ کےعوام کا مینڈیٹ ہے، متحدہ نےتحریک انصاف کی ایوان میں واپسی میں بھی کرداراداکیا،ایم کیوایم کےتحفظات دور کئے جائیں۔

مزید خبریں :