13 اگست ، 2015
کراچی......ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے کہا ہے کہکراچی آپریشن مکمل امن تک جاری رہے گا،کورنگی ایسوسی ایشن میں صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہو ئےمشتاق مہر نے کہاکراچی میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور بھتا خوری میں کمی آئی ہے ۔سی پی ایل سی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کراچی میں موبائل فون اور موٹرسائیکل چوری میں اضافہ رکارڈ کیا گیا،جس پرایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے کہا کہ چھینے جانے والے موبائل فونز کیلئے مارکیٹس میں جلد آپریشن ہوگا۔تاجر رہنماایس ایم منیرنے کہا کراچی کےحالات میں بہتری سےغیرملکی بزنس مین ایک بارپھر آنے لگے ہیں۔