13 اگست ، 2015
کوئٹہ......وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ ک نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت صوبے میں ہماری ترجیحات میں شامل ہے،ہم نے بلوچستان میں میرٹ کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے ،کوئٹہ میں صوبائی حکومت کےزیراہتمام ابھرتے بلوچستان کے موضوع پر سیمینار سے خطاب میں وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ ہماری بھرپورکوشش ہے کہ صوبے میں ہم تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری لائیں،اس حوالے سے ہم ہر شعبے میں میرٹ کو یقینی بنارہے ہیں،ہم نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی تعیناتی میرٹ پر کی،ہم یہ بھرتی سیاسی بنیادوں پر کرسکتے تھے، ہمارے پاس اس عہدے کے لئے کئی سابق بیوروکریٹ موجود تھے مگر ہم نے ایسا نہیں کیا، دوسری جانب ہم نے صوبے میں نقل کےخلاف بھرپور مہم چلائی، سیمینار میں گورنر محمدخان اچکزئی، وزیرمملکت پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال خان،صوبائی وزراء کے علاوہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ و دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام اور ملک کےمختلف حصوں سے آئےادیب اور دانشوروں نے شرکت کی۔