14 اگست ، 2015
ہوانا .......امریکا چون سال بعدآج کیوبا میں اپنا سفارت خانہ کھولے گا۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری افتتاح کریں گے۔کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں امریکی پرچم کشائی کی ریہرسل تقریب ہوئی۔ کیوبا کے تین فوجی جنہوں نے 1961میں امریکی پرچم کو سرنگوں کیا تھا۔ 54سال بعد ہوانا میں امریکا کا جھنڈا لہرائیں گے۔کیوبا میں امریکی پرچم کشائی کی باضابطہ تقریب آج ہو گی ۔وزیر خارجہ جان کیری ہوانا میں امریکی سفارت خانے کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔کیوبا نے1961میں امریکا کے ساتھ تعلقات ختم کر دیے تھے۔تاہم طویل مذاکرات کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال ہو گئے ہیں۔ کیوبا نے واشنگٹن میں اپنا سفارت خانہ ایک ماہ قبل کھول دیا تھا۔