پاکستان
14 اگست ، 2015

دہشت گردی کیخلاف جنگ کامیابی تک جاری رہے گی ،صدر مملکت

دہشت گردی کیخلاف جنگ کامیابی تک جاری رہے گی ،صدر مملکت

اسلام آباد .........اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ قوم کو یقین دلاتاہوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی تک جاری رہے گی۔یوم آزادی کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین تھے۔ تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ ،پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان نے شرکت کی۔تقریب میں وفاقی وزراءاور فوجی افسران بھی شریک ہوئے۔صدر مملکت اور وزیر اعظم نے پرچم کشائی کی جس کے بعد قومی ترانہ ہوا۔تقریب سے خطاب میں صدر مملکت ممنون حسین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور قوم کی کوششوں کو سراہا،انھوں نے آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا،صدر مملکت نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی تک جاری رہے گی۔انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں برداشت کا کلچر فروغ پارہا ہے،جو خوش آئند ہے،امید ہے کہ ہر آنے والا دن پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید لائے گا۔تقریب میں فنکاروں نے ملی نغمے گا کر ماحول کو گرمایا۔

مزید خبریں :