انٹرٹینمنٹ
17 مئی ، 2012

ودیا بالن کے آئٹم سونگ’مالا جاؤ دے‘کی وڈیو ریلیز

 ودیا بالن کے آئٹم سونگ’مالا جاؤ دے‘کی وڈیو ریلیز

ممبئی…این جی ٹی…حال ہی میں اپنی فلم دی ڈرٹی پکچر میں بولڈ اداکاری کا مظاہرہ کرکے صفِ اول کی اداکاروں کو کڑی ٹکر دینے والی ودیا بالن اب ایک اور میدان میں انکا سامنا کرنے اُتر رہی ہیں۔جی ہاں ہدایت کار ودھو ونود چوپڑا کی آنے والی فلم’فراری کی سواری‘کے لیے ودیا بالن کے آئٹم سونگ’مالا جاؤ دے‘کی وڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔پریتم چکربرتی کی موسیقی پر مبنی اس گانے کوگلوکارہ اُرملا ڈھانگر کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں ودیا بالن دیگر ڈانسرز کے ہمراہ ایک شادی کی تقریب میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔منا بھائی ایم بی بی ایس اور تھری ایڈیٹس سے بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے والے فلمساز و ہدایتکار ودھو ونود چوپڑا کی آنے والی فلم فراری کی سواری میں تھری ایڈیٹس کے اہم کردار شرمن جوشی پہلی بار بطور سولو ہیروجلوہ گر ہورہے ہیں جن میں انکے ساتھ بومن ایرانی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ کرکٹ اور باپ بیٹا کی محبت کے مو ضوع پر بنائی گئی یہ فلم فراری کی سواری15جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

مزید خبریں :