پاکستان
15 اگست ، 2015

این اے 19ہری پور میں ضمنی انتخاب کل ہوگا

این اے 19ہری پور میں ضمنی انتخاب کل ہوگا

ہری پور ........ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19ہری پورمیں کل ہونے والے ضمنی انتخاب کیلیے بیلٹ پیپرز پریزائڈنگ افسر ان کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔فوج اور رینجرز کی زیر نگرانی ضمنی انتخاب میں ملکی تاریخ میں پہلی بار بائیو میٹرک سسٹم سے ووٹرز کی شناخت کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کیلیے بیلٹ پیپرز کی ترسیل مکمل کرلی گئی ہے۔ این اے 19ہری پور میں 5لاکھ 77ہزار 480ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کیلیے 513پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں ، مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ 86جبکہ 341مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں ،، یہاں ن لیگ کے بابر نواز، تحریک انصاف کے راجہ عامر، پیپلزپارٹی کے محمد طاہر سمیت مختلف جماعتوں کے 9امیدوار اور 4امیدوار آزاد حیثیت سے میدان میں ہیں۔

مزید خبریں :