15 اگست ، 2015
رحیم یار خان.......رحیم یار خان میں گزشتہ روز جنسی زیادتی کا شکار 14 سال کے لڑکے کی خودکشی کے واقعے کا نوٹس آر پی او بہاول پورنے لے لیا،واقعے کا مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گذشتہ روز جیٹھہ بھٹہ میں جنسی زیادتی کا شکار نوجوان نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی۔آر پی او بہاول پور احسان صادق نے نوجوان کی خودکشی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹرامتیازاحمد کومعطل کرنے کے بعد گرفتار کرلیا،جبکہ تھانا خانپور میں مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔اتوار کے روز دو ملزمان نے 14 سال کے لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔