پاکستان
15 اگست ، 2015

فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ کے زمینوں کی کرپشن کے خلاف اقدامات

 فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ کے زمینوں کی کرپشن کے خلاف اقدامات

فیصل آباد ........فیصل آباد میں زمینوں کی کرپشن کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی، ضلعی انتظامیہ نے فلاحی مقاصد کے لئے دی گئی زمینوں کے کمرشل استعمال کے انکشاف پر کارروائی شروع کردی ۔فلاحی مقاصد کیلئے دی گئی زمینوں میں سب سے پہلے ٹرسٹ اسپتالوں کو لیز پر دی گئی زمینوں کی چھان بین کی جارہی ہے۔ جانچ پڑتال کے دوران ایسے 10 ٹرسٹ اسپتالوں کی نشاندہی ہوئی ہے جو زمین کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کررہے ہیں۔ ان میں عزیز فاطمہ ٹرسٹ اسپتال، ثریا مجید ، غفور بشیر ،رابعہ ، مجاہد ، چنیوٹ ، نیشنل اور میاں ٹرسٹ اسپتال اور دیگر شامل ہیں ۔ انتظامیہ نے نیشنل اور میاں ٹرسٹ اسپتال کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمین پر بنائی گئی دکانیں، ٹریول ایجنسیاں، شوروم اور فیکٹریاں سیل کردی ہیں ۔ ڈی سی او کا کہنا ہے کہ کرائے پر دی گئی زمینوں کی دستاویزات اور معاہدے قبضہ میں لے لئے گئے ہیں اور ٹرسٹ سے اب تک کرائے کی مد میں حاصل ہونے والی رقم کی پائی پائی وصول کی جائے گی۔ڈی سی او کا کہنا ہے کہ سیل کی گئی دکانوں ، شوروم اور فیکٹریوں سے مارکیٹ ریٹ کے حساب سے کرایہ وصول کیا جائے گا ۔ جو شخص مارکیٹ ریٹ کے حساب سے انتظامیہ کو کرایہ ادا کرے گا وہی کاروبار کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کاروباری حضرات اور ملازمین کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے۔ تاہم تجاوزات کے زمرے میں آنے والی دکانیں گرادی جائیں گی۔ڈی سی او کا کہنا ہے کہ دیگر ٹرسٹ کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں کہ وہ از خود کرائے پر دی گئی سرکاری پراپرٹی ڈیکلیئر کردیں اور کرائے کی مد میں وصول کی گئی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائیں۔

مزید خبریں :