پاکستان
15 اگست ، 2015

بٹگرام: مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد7 ہو گئی

 بٹگرام: مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد7 ہو گئی

بٹگرام ........ ضلع بٹگرام کے علاقے بناالائی میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے7افراد جاں بحق ، 6 زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق مسافر گاڑی نواحی علاقے بٹیلہ سے بنا الائی جارہی تھی کہ بوجڑی کے مقام پر پہاڑی سڑک پر موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری ۔حادثہ میں 7 افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے ، زخمیوں اور لاشوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپکے تحت ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ گرام منتقل کردیاہے ۔

مزید خبریں :