15 اگست ، 2015
کراچی......وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اختر جدون نے کہا ہے کہ رینجرز گزشتہ رات گشت کے دوران میرے پرائیوٹ گن مین کو لے گئی تھی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اختر جدون نے جیو نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے مزید بتایا کہ میرا گن مین بیٹھک کے گیٹ کے باہر تھا، رینجرز نے مسلح سمجھ کر اسے گرفتار کرلیا،ہم نے اسلحے کا لائسنس جمع کرادیا ہے، امید ہے کہ گن مین کو چھوڑ دیا جائے گا۔