15 اگست ، 2015
مری....... آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل انتقال کرگئے۔ جنرل ریٹائرڈ حمید گل کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ مری گئے تھے جہاں ان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی، وہ مری کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ انتقال کرگئے۔ 80 سالہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل کچھ عرصے سے بلڈ پریشر کے عارضے میں مبتلا تھے۔