پاکستان
16 اگست ، 2015

لاہور:گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا فوم جل گیا

لاہور:گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا فوم  جل گیا

لاہور ..........لاہور کے علاقے گلبرگ میں گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا فوم اور دیگر سامان جل گیا۔گلبرگ میں گرومانگٹ روڈ پر فوم بنانے والی کمپنی کے گودام کی دوسری منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پالیا تاہم آگ لگنے سے گودام کی دوسری منزل پر موجود لاکھوں روپے مالیت کا فوم اور دیگر قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ فائر بریگیڈحکام کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

مزید خبریں :