16 اگست ، 2015
سرگودھا.......سرگودھا کے نواحی گاؤں میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی سمیت2 افرادکو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔قتل کی واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔پولیس کےمطابق نواحی گاؤں 135شمالی میں مبینہ طور پر شک کے شبہ میں ملزم فیصل نے اپنی بیوی سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ لاشیں تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔