انٹرٹینمنٹ
16 اگست ، 2015

استاد نصرت فتح علی خان کی 18 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

استاد نصرت فتح علی خان کی 18 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

لاہور.......استاد نصرت فتح علی خان کی یادیں آج بھی ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ان کے مداح آج ان کی اٹھارہویں برسی منا رہے ہیں ۔شہنشاہِ قوالی،عشق حقیقی سے سرشار، عوامی گائیک استاد نصرت فتح علی خان نے جو گایا سننے والوں پر سحر طاری کر دیا۔انہیںراگ، تالیں،بندشیں اورہر سر پر پکی گرفت تھی،ان کی ہر پرفارمنس پر اعتماد پرفارمنس رہی۔نصرت فتح فن گائیکی کی ایک ایسی آواز ہےجسے سنتے ہی لوگ اس کے عشق میں گرفتار ہو جائیں۔ حساس دل کے مالک ،سچے اور اپنے کام سے مخلص فنکار استاد نصرت فتح علی خان کی عاجزی ہی ان کی شخصیت کا سرمایہ تھی۔انہوں نے کئی بھارتی فلموں کیلئے گیت گائے اور انکی موسیقی بھی ترتیب دی۔ استاد نصرت فتح علی خان کی یادیں آج بھی ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

مزید خبریں :