پاکستان
16 اگست ، 2015

کرنل (ر) شجاع خانزدہ شہید نیشنل ایکشن پلان کے بہادر ترجمان تھے

کرنل (ر) شجاع خانزدہ شہید نیشنل ایکشن پلان کے بہادر ترجمان تھے

لاہور .....پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ شہید دہشتگردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے بے باک اور بہادر ترجمان تصور کیے جاتے تھے۔شجاع خانزادہ 28 اپریل 1943 کو اٹک کے گاؤں شادی خان میں پیدا ہوئے، آرمی جائن کرنے کے بعد انٹیلی جنس کے شعبے سے وابستہ رہے،پنجاب میں انسداد دہشتگردی محکمے کے قیام،انٹی ٹیررازم فورس کی تشکیل اور اس کی ترکی سے ٹریننگ میں ان کا اہم کردار ہے۔ اٹک کی قومی اسمبلی کی سیٹ سے ان کے چچا تاج محمد خانزادہ اور وہ مسلسل 1997 تک ایم پی منتخب ہوتے رہے۔ پی پی 16 اٹک سے وہ 2002،2008 اور 2013 میں ایم پی اے منتخب ہوئے۔شجاع خانزادہ کے پاس داخلہ کے ساتھ ماحولیات کا محکمہ بھی تھا،محکمہ داخلہ پہلے رانا ثناء اللہ کے پاس تھا،لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کی ہلاکت کے بعد انہیں دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔ان پر آج صبح اٹک کے شادی خان گائون میں خود کش حملہ ہوا،جس میں وہ 9افراد سمیت شہید ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :